ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل سر کاری اسپتال میں ٹی ٹی انجکشن سمیت کئی ضروری اشیاء کی قلت پر عوام پریشان  

بھٹکل سر کاری اسپتال میں ٹی ٹی انجکشن سمیت کئی ضروری اشیاء کی قلت پر عوام پریشان  

Sat, 11 Mar 2017 22:11:58    S.O. News Service

بھٹکل:11/مارچ    (ایس او نیوز) سرکاری اسپتال میں گذشتہ ایک ہفتہ سے  ضروری ٹی ٹی انجکشن دستیاب نہ ہونے کی جانکاری   ملی ہے۔ شہر کے ایک خانگی اسکول کا  طالب علم  حادثےمیں زخمی ہوا تو  علاج کے لئے سرکاری اسپتال پہنچا تھا ، جہاں علا ج کے دوران ڈاکٹر نے ٹی ٹی انجکشن باہر سے لانے کے لئے کہا ،سرکاری اسپتال میں اتنی اشد ضروری انجکشن نہ ہونےپر مریض اور اُس کو اسپتال لے کر جانے والے حیرت زدہ رہ گئے۔ اس موقع پر ذرائع نے بتایا کہ  والدین نے ڈاکٹر وں کو آڑے ہاتھ لیا۔

مریض کے والدین نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ اسپتال کی نرسوں نےاُن  کے ساتھ  بہت ہی برا سلوک کرتے  ہوئے کہا کہ جب ہمارےپاس انجکشن ہے ہی نہیں تو تمہیں کہاں سے  لاکر لگائیں، نرسوں نے پوچھا کہ تمہیں ایک معمولی ٹی ٹی انجکشن باہر سےلانا نہیں ہوتاہے کیا؟  والدین نے اسپتال عملے کے رویہ سے بیزار ہوکر ڈیوٹی ڈاکٹر سے انجکشن کے تعلق سے پوچھا  تو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے وضاحت کی کہ اسپتال کامیڈیکل افسر میں نہیں ہوں، جو ہیں اُن سے آپ جاکر پوچھیں ، یہ کہتے ہوئے اُس نے اپنا پلہ جھاڑ دیا۔  ڈاکٹر نے اُن سے یہ بھی کہاکہ یہاں اور بھی بہت ساری  ضروری چیزیں  نہیں ہیں،  ڈاکٹر نے ریبس نامی انجکشن بھی اسپتال میں موجود نہیں ہونے کی بات بتائی۔ 

 معاملے کو لے کر میڈیا نے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منجوناتھ سے رابطہ کرتے ہوئے ٹی ٹی انجکشن دستیاب نہ ہونے کی جانکاری چاہی تو انہوں نے اس معاملے کی کوئی جانکاری نہیں ہونے کی بات کہی۔

بھٹکل سرکاری اسپتال بدنظمی کا شکار ہونے کے متعلق کئی الزامات اس سے پہلے بھی سننے میں آئے ہیں۔ میڈیکل افسران کے رویہ کو لے کر عوام بیزار ہوگئے ہیں ۔ وقت پر ضروری دوائیاں نہ ملنے کا الزام لگایا جاتارہاہے عوام نے الزام لگایا ہے کہ  رکن اسمبلی سمیت کوئی بھی عوامی نمائندہ اس طرف نگاہ ڈالے بغیر آنکھ بند کئے بیٹھے ہیں۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر سرکاری اسپتال  میں ضروری دوائیاں اور انجکشن فراہم کریں۔


Share: